Govt increased electricity price by Rs 1.38
Govt increased electricity price by Rs 1.38

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔

نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ۔

نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا ، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here