Vaccination 15 to 18 year old children
Vaccination 15 to 18 year old children

 وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا ۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے ۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا ۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here