Elections 2023 to be held under new census: Asad Umar
Elections 2023 to be held under new census: Asad Umar

وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کے 2023 اوائل میں مردم شماری مکمل کرنے کا ہدف ہے اور اس کے بعد حلقہ بندیاں کی جائیں گی ، 2023 کے الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے ۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ کراچی کی مردم شماری دیرینہ مسئلہ رہا ہے، پرویز مشرف نے کراچی کے لئے بہت کام کئے لیکن وہ مردم شماری نہیں کراسکے ، 19 سال بعد دوبارہ 2017 میں مردم شماری کی گئی، ہم مردم شماری سے متعلق حقیقت چاہتے ہیں، جو نتائج ہیں وہ سامنے آجائیں ، اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کررہے ہیں ، کابینہ کی منظوری کے بعد سمری مشترکہ مفادات کو نسل کو ارسال کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں ، وہ بلدیاتی انتخابات میں جتنی تاخیر کرے گی ہمیں اتنے ہی زیادہ ووٹ ملیں گے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوگی تو پی ٹی آئی کے منصوبے مکمل ہوں گے اور کراچی کے شہریوں کو پی ٹی آئی کے منصوبے نظر آئیں گے ۔

پیپلز پارٹی کی 6 دفعہ صوبے اور 4 بار وفاق میں حکومت رہی ہے ، عمران خان ملک کے پہلے شخص ہوں گے جومسلسل دوسری بار ویراعظم بنیں گے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here