Legendary comedian Omar Sharif's condition remains critical
Legendary comedian Omar Sharif's condition remains critical

کامیڈین اداکار عمرشریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے، بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کردی ۔ لیجنڈ کامیڈین کی سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہو گئی ۔

عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمرشریف کی طبیعت بدستور خراب ہے ، اداکار ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ۔

ان کے بیٹے جواد عمرکا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی ، والد اس وقت بالکل ہوش میں نہیں اور چند منٹ ہوش آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ۔ پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں ۔

اداکار کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں کافی علیل دکھائی دے رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عمر شریف صاحب کے خاندان کے تعاون سے وزیراعظم کے آفس نے عمر شریف صاحب کے ویزہ سے متعلق تمام کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں ۔ انشاللہ بہت جلد ان کو ویزہ ایشو ہو جائے گا۔ وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے لگاتا رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے ۔


ادھر دوسری جانب ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے ، اگر امریکا نہیں بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here