Comedian Omar Sharif issued US visa
Comedian Omar Sharif issued US visa

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب امریکی سفارت خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیل اداکارعمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ کا ویزہ مل گیا ہے ۔

مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عمرشریف کے ویزے کے اجرا میں تعاون پر امریکی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے عمر شریف کو برصغیر کاعظیم کامیڈین قرار دیتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے اداکار کے علاج کے لیے رقم بھی جاری کی تھی، محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کامیڈین کے علاج کے لیے چار کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کر رکھا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کامیڈین عمر شریف کو امریکی ویزہ کے اجرا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جلد علاج کے لیے امریکہ روانہ ہونگے ۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عمر شریف کا علاج کرانے کے لیے بھرپور مدد کا اعلان کیا تھا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here