Oil prices still low in Pakistan: Fawad Chaudhry
Oil prices still low in Pakistan: Fawad Chaudhry

 فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے ، اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 برسوں میں ملک میں یا تو تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے ہمیں تیل بیرون ملک سے ہی خریدنا ہے ، اس لئے اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گے ۔

یہی اصول دیگر درآمدات کے لئے بھی ہے ۔ حکومت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان کی قوت خرید بھارت سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ  تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بڑھی ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ، اسی طرح ڈیزل 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here