Minare Pakistan incident: take action against Ayesha Akram
Minare Pakistan incident: take action against Ayesha Akram

گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں مزید پیش رفت سامنے آگئی اور ٹک ٹاکر خاتون کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا جس کے مطابق عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیو پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر عائشہ کی ریمبو کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریمبو ویڈیو بنا رہا ہے اور عائشہ نہ تو اس کو منع کر رہی ہے اور نہ ہی ایسا محسوس ہو رہا کہ ویڈیو زبردستی بنائی جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here