Punjab board promotion policy 2021
Punjab board promotion policy 2021

کورونا پروموشن پالیسی کے تحت پاس ہونے والے طلبہ کے لئے اب تک کی بری خبر آگئی ہے کیونکہ میٹرک میں پاس 80 فیصد طلبہ سرکاری کالجزمیں داخلہ نہیں لےسکیں گے ۔

پروموشن پالیسی کےتحت پاس طلبہ کیلئےکالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگیا، میٹرک میں پاس ہونےوالے طلبہ کیلئے سرکاری کالجز میں داخلہ لینا خواب بن گیا ، لاہورڈویژن کے 110 سے زائد کالجزمیں منظورشدہ سیٹوں کی تعداد 67 ہزار ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 طلبہ پاس قرار پائے ۔

ڈویژن میں سب سے زیادہ سیٹیں لاہورمیں ہیں جبکہ تعداد 30 ہزار سےزائد ہے اور 800 سےزائدنمبرلینے والے طلبہ کیلئے سرکاری کالجز میں داخلہ لینا مشکل ہوگا ۔

گزٹ کےمطابق 60 ہزارطلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا ، 880 نمبرلینے پر اے پلس گریڈ بنتا ہے جبکہ کورونا پروموشن پالیسی کے باعث طلبہ نےغیرمعمولی نمبر لیےاور 2 لاکھ 20 ہزارسےزائد بچے نجی کالجز کا رخ کریں گے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here