TLP long march Islam Abad 2021
TLP long march Islam Abad 2021

کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے لاہور سے اسلام آباد مارچ و متوقع احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ۔

ٹی ایل پی کی جانب سے جمعے کی نماز کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دیئے جانے کے بعد سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، اور اسلام آباد جانے والے راستوں کو کینٹینرز اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے ۔

راولپنڈی میں مریڑھ چوک سے لے کر فیض آباد انٹرچینج اور مری روڈ کو اندرون شہر محلقہ شاہراوں سے ملانے والی لنک روڈز کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیاگیا ہے، جب کہ شمس آباد اور فیض آباد سے اسلام آباد کو ملانے والا راستہ بھاری کنٹینرز کھڑے کرکے مکمل سیل ہے ۔

جگہ جگہ رکاوٹوں کے باعث اسکول، کالج اور دفاتر جانے والے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اسی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اہم چوراہوں و میٹرو اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں و پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق متبادل کے طور پرپارک روڈ ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ سری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ کو راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here