Govt negotiate with TLP chief Hafiz Saad Rizvi
Govt negotiate with TLP chief Hafiz Saad Rizvi

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کیے جائیں گے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا ، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے ،  اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی  موجود تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل جائے گی ، کمیٹی میں ایک وفاقی وزیر اور ایک صوبائی شامل ہوں گے ، کوٹ لکھپت جیل میں قید سعد رضوی سے مذاکرات کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں ، انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیرقانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here