Supreme Court orders to blow up Nasla Tower
Supreme Court orders to blow up Nasla Tower

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، بتائیں ، اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا ؟ ۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں ۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور کی عمارت ‘کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ’ سے گرانے کا حکم دے دیا ، سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں یا کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے ۔ عمارت کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی متاثرین کو رقوم کی واپسی یقینی بنائیں ۔

عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here