Indian school teacher fired from job calibrating Pakistan 's victory
Indian school teacher fired from job calibrating Pakistan 's victory

 بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا ۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان ، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here