PM Imran issues notification Nadeem Anjum as DG ISI
PM Imran issues notification Nadeem Anjum as DG ISI

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا اور اس فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے سمری کے پیرا 6 میں افسروں کے پینل سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تقرر کیا ۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی تھی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا ، ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا تھا ، جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیے گئے تھے۔ میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا تھا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here